XCLUB-COOL STUFF AROUND YOU

 找回密码
 Register
查看: 8|回复: 0

بھارت میں ’میرے پاس تم ہو‘ کی کاپی ’کامنا‘

[复制链接]

6088

Threads

6088

Posts

110K

Xpoints

XClub Fans

X'Club badge exclusive for Pakistanpost star1post star2post star3post star4post star5

发表于 5 day(s) ago 来自手机 | 显示全部楼层 |阅读模式
[p]      

[p]بھارتی ٹی وی چینل ’سونی‘ پر حال ہی نشر کیے جانے والے ڈرامے ’کامنا‘ کی چند قسطیں نشر ہونے کے بعد ہی شائقین نے ڈرامے کو پاکستانی سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی کاپی قرار دے دیا۔

[p]بھارتی نشریاتی ادارے ’آج کل‘ ہندی کے مطابق جیسے ہی سونی ٹی وی پر ’کامنا‘ کی کچھ قسطیں نشر ہوئیں تو لوگوں نے اسے 2019 اور 2020 کے مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی کاپی قرار دیا۔

[p]متعدد افراد نے ’کامنا‘ دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ 25 قسطوں پر مبنی پاکستانی ڈرامے کو بھارتی اب 250 قسطوں میں دکھائی دیں گے۔

[p]کچھ لوگوں نے ’کامنا‘ کے ڈراما سازوں پر تنقید کی اور کہا کہ جب پاکستانی ڈرامے کا بھارتی ورژن بنتا ہے تو وہ بڑھ کر 250 قسطوں تک ہو جاتا ہے۔

[p]کئی لوگوں نے ’کامنا‘ کو ’میرے پاس تم ہو‘ کی سستی کاپی بھی قرار دیا۔

[p]اسی ڈرامے کے حوالے سے شوبز ویب سائٹ ’پنک ولا‘ نے اپنے تجزیے میں اسے انیل کپور اور سری دیوی کی مقبول فلم ’جدائی‘ کی کاپی بھی قرار دیا۔

[p]ڈرامے کی کہانی ’کامنا‘ یعنی چاندنی شرما اور ان کے شوہر مناو یعنی ابھیشک راوت کے گرد گھومتی ہے۔

[p]ڈرامے میں ’کامنا‘ کو اپنے شوہر کے ہمراہ اندور میں بڑی کمپنی میں ملازمت ملنے کے بعد وہاں منتقل ہوتے اور پھر شوہر کے دولت مند باس سے محبت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

[p]ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ ’کامنا‘ کو دولت کی خواہش ہوتی ہے اور لالچ کی وجہ سے وفادار شوہر اور بیٹے کو بھی بھلا دیتی ہیں۔

[p]بھارتی ڈرامے کی طرح پاکستانی ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی بھی مہوش یعنی عائزہ خان اور دانش یعنی ہمایوں سعید کے گرد گھومتی ہے۔

[p]پاکستانی ڈرامے میں بھی عائزہ خان کو دولت کا لالچی دکھایا گیا تھا جو پیسوں کی خاطر وفادار شوہر دانش کو چھوڑ دیتی ہیں۔

[p]’میرے پاس تم ہو‘ کو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی سراہا گیا تھا۔

本帖子中包含更多资源

您需要 登录 才可以下载或查看,没有帐号?Register

x
回复

使用道具 举报

您需要登录后才可以回帖 登录 | Register

本版积分规则

Infinix Official Website|Infinix official mall|infinix Note 4|XCLUB-COOL STUFF AROUND YOU

GMT+8, 2021-12-01 21:14 , Processed in 0.057234 second(s), 23 queries .

Powered by Discuz! X3.4

© 2001-2017 Comsenz Inc.

快速回复 返回顶部 返回列表