XCLUB-COOL STUFF AROUND YOU

 找回密码
 Register
查看: 45|回复: 1

جمعہ کے دن قبولیت کی گھڑی

[复制链接]

3352

Threads

5029

Posts

8385

Xpoints

Super CP

post star1post star2sign star1sign star2post star3sign star3X'Club badge exclusive for Pakistanpost star4sign star4post star5

发表于 4 day(s) ago 来自手机 | 显示全部楼层 |阅读模式

*⏰جمعہ کے دن قبولیت کی گھڑی*


*⏱️ جمعہ کے دن وہ مبارک گھڑی جس میں دعا کی قبولیت کی امید کی جاتی ہے*


💠✒️انس بن مــــــالکؓ سے روایت ہے کہ

❈ نبی اکــــــرم ﷺ​ نے فــــــرمــایا

*🔵✨جمــعہ کے روز اس گھــــــڑی کو جس میں دعــــــا کی قبــــــولــیت کی امیــــد کی جــــــاتی ہے*
*عصـــــر سے لے کر ســــــورج ڈوبنے تک کے درمــــیان تلاش کــــــرو“۔*


*📗تشــــــــــــــریح*

☜ علامہ ابن القیم رحمہ اللہ نے اس کے تعین کے تمام اختلافات کو ذکر کرنے کے بعد فرمایا:
میں ان *دو اقوال* کو ترجیح دیتا ہوں جو *صحیح* احادیث سے ثابت ہیں ـ


*•☝️📚پہلا قول*

🕌امام کے منبر پر بیٹھنے سے شروع ہوکر نماز ختم ہونے تک رہتا ہے '' عبداللہ بن عمرؓ کی حدیث ہے ،​رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :​

*⏰'' یہ وقت امام کے منبر پربیٹھنے سے شرو ع ہو کر نماز کے ختم ہونے تک رہتا ہے ـ ''*(مسلم)

*•☝️📚دوسرا قول*

*⏰یہ وہ عصر کے بعد کی گھڑی ہے ، اور دونوں اقوال میں یہی زیادہ راجح ہے*

(زادالمعاد 1/389ِ-390)

•✒️ مزید ابن قیم رحمہ اللہ کہتے ہیں

میرے نزدیک یہ ہے کہ:

*☝️⏰نماز کا وقت ایسی گھڑی ہے جس میں قبولیت کی امید کی جاسکتی ہے، چنانچہ یہ دونوں [عصر کے بعد، اور جمعہ کی نماز کا وقت] قبولیت کے اوقات ہیں، اگر چہ عصر کے بعد کے وقت کو اس اعتبار سے خصوصیت حاصل ہے کہ یہ گھڑی آگے پیچھے نہیں ہوگی، جبکہ نماز کی گھڑی نماز کیساتھ منسلک ہے، تو نماز کے آگے پیچھے ادا کرنے سے اس گھڑی کا وقت بھی تبدیل ہوگا؛*

*☝️✨کیونکہ مسلمانوں کے ایک جگہ جمع ہوکر ، اور اکٹھے خشوع و خضوع کیساتھ اللہ کی جانب رجوع کرتے ہوئے نماز ادا کرنے کی بھی ایک تاثیر ہے، چنانچہ مسلمانوں کا یک جا جمع ہونا بھی ایک ایسی گھڑی ہے جس میں قبولیت کی امید کی جاسکتی ہے"*

*📜🖋️چنانچہ اس تفصیل کیساتھ تمام احادیث کا مطلب ایک ہوسکتا ہے، کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو ان دونوں اوقات میں دعا کرنے کی ترغیب دلائی ہے"*
"زاد المعاد" (1/394)


📚 #جامع_ترمذی :: 489
回复

使用道具 举报

8134

Threads

710K

Posts

810K

Xpoints

Super CP

X'Club badge exclusive for PakistanXclub KolXclub Kolsign star4

发表于 4 day(s) ago 来自手机 | 显示全部楼层
nice share
回复

使用道具 举报

您需要登录后才可以回帖 登录 | Register

本版积分规则

Infinix Official Website|Infinix official mall|infinix Note 4|XCLUB-COOL STUFF AROUND YOU

GMT+8, 2021-06-15 03:38 , Processed in 0.057636 second(s), 21 queries .

Powered by Discuz! X3.4

© 2001-2017 Comsenz Inc.

快速回复 返回顶部 返回列表